مفخر عدیل کی لوکیشن کراچی میں ٹریس،گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ

  مفخر عدیل کی لوکیشن کراچی میں ٹریس،گرفتاری کیلئے ٹیم روانہ

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایڈووکیٹ شہباز تتلہ قتل میں پولیس کی حراست میں اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل کے دوستوں نے نیا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تیزاب اور قتل کے دیگر آلات ڈرامہ شوٹ کرنیکا کہہ کرمنگوائے گئے،ڈرامہ بھی مفخر عدیل نے خود تحریر کیا تھا۔مفخر عدیل کی اہلیہ کا ملازم عرفان قسطوں میں تیزاب کے گیلن لاتا رہا۔ پولیس کے مطابق عرفان کی گرفتاری کے لئے تین جگہوں پر چھاپے مارے گئے تاہم عرفان کی گرفتاری ممکن نہیں ہو سکی۔جبکہ مفخر عدیل بھی اب تک 3 بار اپنی لوکیشن بدل چکا ہے اور ان دنوں کراچی میں چھپا ہوا ہے جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیم روانہ ہوچکی ہے۔

مفخر عدیل

مزید : صفحہ اول