ایم بی بی ایس فائنل‘ بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل نتائج کا اعلان

  ایم بی بی ایس فائنل‘ بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل نتائج کا اعلان

  



ملتان (وقا ئع نگار)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحان 2019 میں 5363 امیدوار شریک ہوئے۔ 4679 پاس اور 629 (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

فیل ہوئے۔55 امیدواروں کے نتائج روک لئے گئے۔کامیابی کا تناسب 88.15 فیصد رہا۔امتحان میں پہلی پوزیشن اختر سعید میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے طالبعلم محمد اویس بلوچ نے 1500 میں سے 1321 نمبر حاصل کر کے لی۔دوسری پوزیشن فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد کے طالبعلم عبدالوہاب اور طالبہ فاطمہ شہاب نے 1285 نمبر،تیسری پوزیشن فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ عائشہ اختر نے 1282 نمبر حاصل کر کے لی۔نستر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے 346 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔322 پاس اور 23 فیل ہوئے۔ایک امیدوار کا رزلٹ روک لیا گیا۔کامیابی کا تناسب 93.33 فیصد رہا۔بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحان 2019 میں 964 امیدوار شریک ہوئے۔593 پاس،369 فیل ہوئے۔2 امیدواروں کے رزلٹ روک لئے گئے۔کامیابی کا تناسب 61.44 فیصد رہا۔امتحان میں پہلی پوزیشن ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی طالبہ ماہ نور عمر اور لاہور میڈیکل اینڈ پر کالج کی طالبہ نمرین عمران نے 700 میں سے 587 نمبر حاصل کر کے لی۔دوسری پوزیشن ڈینٹل سیکشن فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ عائشہ خالد نے 586 نمبر،تیسری پوزیشن ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کی طالبہ مہک رسول نے 584 نمبر حاصل کر کے لی۔نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کے 63 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔42 پاس اور 21 فیل ہوئے۔کامیابی کا تناسب 66.67 فیصد رہا۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر