میٹرک امتحانات شروع‘کئی امیدوار تاحال رولنمبر سلپس سے محروم
ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈملتان کے زیراہتمام میٹر ک کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے، کئی امیدوار تاحال رولنمبر سلپ سے محروم ہیں۔کنٹرولر آفس آج اتوار کو چھٹی کے روز بھی کھلا رہے گا، تفصیل کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان 2020شروع ہوگئے،پہلے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)
روز 5 مضامین کے پیپر لئے گئے، فرسٹ شفٹ میں عربی، بزنس سٹڈ یز، لباس اور پارچہ بافی کا پیپر لیا گیا جبکہ سیکنڈ ٹائم میں غذا و غذائیت اورجغرافیہ کے پیپرز لئے گئے، تمام پرچے سخت سیکورٹی میں لئے گئے -تمام امتحانی مراکز میں دفعہ144 نافذ ہونے کے باعث غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی تھی، رواں برس میڑک کے سالانہ امتحانات میں دسویں کے امتحان میں ایک لاکھ 14ہزار682امیدوار شریک کریں گے، جن میں ایک لاکھ سے زائد امیدوار سائنس مضامین کے ہیں جبکہ نویں کے امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے جن میں ایک لاکھ 33ہزار 338امیدوار شریک ہوں گے جن میں سائنس کے امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ 19ہزار ہے، دریں اثنا کنٹرولر امتحانات پروفیسر ظفراقبال نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ آج 23فروری کو دفتر کھلارہے گاایسے امیدوار جن کو رولنمبر سلپ تاحال نہیں ملی وہ اپنے اعتراض دور کرکے رولنمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں اگر کسی امیدوار نے بورڈ حکام سے رابطہ نہیں کیا اورامتحان میں شریک نہ ہوسکا تو اس کی تمام ترذمہ داری امیدوار پر عائدہوگی۔
محروم