زکریا یونیورسٹی‘ بی اے‘ بی ایس سی ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان
ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی نے بی اے‘ بی ایس سے کے ضمنی امتحانات2019کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 13543 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 4012پاس ہوئے۔کامیابی کا تناسب(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)
29.62فیصد رہا۔ 864 امیدوارو ں نے فرسٹ ڈویژن‘2786سیکنڈ ڈویژن‘335نے تھرڈ ڈویژن حاصل کی جبکہ 27امیدواروں نے کوئی ڈویژن حاصل نہیں کی۔بی اے کے امتحان میں 8853امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 1765پاس ہوئے۔ ان میں 414امیدواروں نے فرسٹ ڈویژن‘1207نے سیکنڈ اور 137امیدواروں نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔7امیدوار کوئی ڈویژن حاصل نہیں کر سکے۔کامیابی کا تناسب 19.94فیصد رہا۔بی ایس سی کے امتحان میں 4690امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 2247پاس ہوئے۔ان میں 450امیدواروں نے فرسٹ ڈویژن‘1579سیکنڈ ڈویژن اور 198امیدواروں نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔20 امیدوار کوئی ڈویژن حاصل نہیں کر سکے۔ کامیابی کا تناسب 47.91فیصد رہا۔بی اے میں مجموعی طور پر 4590مرد امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 605پاس ہوئے۔کامیابی کا تناسب 13.18فیصد رہا۔4263خواتین امیدواروں میں سے 1161پاس ہوئیں۔ کامیابی کا تناسب 27.23فیصد رہا۔بی ایس سی امتحان میں 2333مرد امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 890پاس ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 38.15فیصد رہا۔2357خواتین امیدوار بھی شریک ہوئیں جن میں سے 1355پاس ہوئیں۔ کامیابی کا تناسب 57.49فیصد رہا۔کنٹرولر امتحانات زکریا یونیورسٹی کے مطابق بی اے‘ بی ایس سی کے امتحانات میں فیل ہونے والے امیدوار سالانہ امتحان2020میں شرکت کے لئے داخلہ فارم بغیر لیٹ فیس 5مارچ تک جمع کرا سکتے ہیں۔
اعلان