عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا مرکز ومحور‘پرامن‘ قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے‘ مولانا محمد اکمل

    عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا مرکز ومحور‘پرامن‘ قانونی جدوجہد جاری رکھیں ...

  



ملتان (پ ر) دین اسلام کے مرکز و محور یعنی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے زندگی کے آخری سانس تک پر امن آئینی و قانونی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

اظہار مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل نے جامع مسجد الخلیل جبکہ مفتی محمد نجم الحق نے جامع مسجد کرنالوی میں (بسلسلہ دعوت پندرہویں سالانہ شہدائے ختم نبوت کانفرنس، دار بنی ھاشم) اجتماعات سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی محبت جزو ایمان ہی نہیں بلکہ عین ایمان ھے، وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدات کا دفاع کرنیوالے ملک و قوم کا فخر اور عظیم سرمایہ ہیں۔ تحفظ ختم نبوت اور دفاع وطن کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مجلس احرار اسلام ملک و ملت پر جان نچھاور کرنیوالے پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتی ھے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ھے کہ منکرین ختم نبوت اور آئین پاکستان کے غدار لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو تمام کلیدی عہدوں سے فوری ہٹائے کیونکہ یہ گروہ اسلام و پاکستان کا بدترین دشمن ھے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان (مرد و زن) پر فرض ھے، ہر مسلمان کو جذبہ صدیقی پر عمل پیرا ھوتے ھوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنی چاہیئے۔

مولانا اکمل

مزید : ملتان صفحہ آخر