مہنگائی‘بے روزگاری، لوگ حکومت سے مایوس‘ افتخار احمد خان کی میڈیا سے گفتگو

مہنگائی‘بے روزگاری، لوگ حکومت سے مایوس‘ افتخار احمد خان کی میڈیا سے گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ(نامہ نگار) عمران خان اورعثمان بزدار کو ضلع مظفر گڑھ کی پسماندگی نظرنہ آئی, کسی بڑے یا میگا پراجیکٹ کا اعلان نہیں کیا گیا جو حکمرانوں کی اس خطے کے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

عوام سے سوتیلے پن کا واضح ثبوت ہے. یہ بات پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے دورہ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب کے دورہ مظفرگڑھ میں سانحہ مظفرگڑھ کے ور ثا کو فاتحہ خوانی تو دورکی بات ایک لفظ بھی نہ بولنا قابل مذمت ہے. جبکہ اس دورہ سے حکومتی کارکردگی کیساتھ عوامی ہمدردی کا پول بھی کھل گیا پنجاب کے انتہائی پسماندہ ضلع مظفرگڑھ کیلئے نہ ہی کوئی بڑے پراجیگٹ کا اعلان کیا گیا جبکہ چوک سرورشہید کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان بھی مظفرگڑھ میں کرنے کے بجائے لیہ میں کرنا حیران کن ہے. اس کے علاوہ وقت کے حکمرانوں کی طرف سے مظفرگڑھ کی عوام کو مسائل بیان کرنے کا موقع نہ دینا بھی ناانصافی ہے.افتخار خان نے کہا کہ عوام مایوسی کا شکار ہیں اور ان حکمرانوں سے جلد جان چھڑانا چاہتے ہیں۔
مایوس