ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 10فوڈ پوائنٹس سیل‘ بھاری جرمانے
ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں فوڈاتھارٹی کی طرف سے متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔دوران چیکنگ10فوڈ یونٹس کو سربمہر کیا گیا اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر130,500روپے کے جرمانے عائدکیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان میں واقع بلوم فیلڈسکول ہال (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)
کیفے کوایکسپائرڈمشروبات فروخت کرنے‘ناقابل سراغ خوراک فروخت کرنے‘آئل چینج ریکارڈ نہ ہونے‘ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر سربمہر کیا گیا-اسی طرح خانیوال میں واقع شاہین ڈرنک کارنر کو سابقہ طور پر دیے گئے نوٹسز پر عمل نہ کرنے،د کان میں گٹکا موجود ہونے‘فوڈلائسنس نہ ہونے پر سیل کیا گیا جبکہ بہاولپور میں واقع المائدہ فرائیڈکورینسڈآئل کا استعمال کرنے‘حشرات زدہ خوراک فروخت کرنے‘فریزر میں پانی کھڑا ہونے‘زنگ آلود مشینری کا استعمال کرنے پر پر سربمہرکیاگیا-اسی طرح بہاولپور میں واقع خان پیور فلٹریشن پلانٹ اورلانگ لائف پیور فلٹریشن اینڈ کول واٹرفلٹر تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے‘واٹر ٹینکس میں حشرات موجود ہونے‘آلودہ واٹر ٹینکوں پانی سٹور کرنے پر سربمہر کیا گیا-بہاولنگر میں واقع خالد ڈیری اور گھر میں ملاوٹی دودھ فروخت کرنیوالے یونٹ کو جعلی‘ملاوٹی دودھ فروخت کرنے‘دودھ میں وئیپاؤڈر کا استعمال کرنے‘دودھ میں برف کا استعمال کرنے‘صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر سیل کیا گیا۔ 370لیٹر غیر معیاری دودھ برآمد کیا گیا-اس کے علاوہ رحیم یار خان میں واقع زخمی پان شاپ کوسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے‘ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے پر سیل کیا گیا-اسی طرح رحیم یار خان واقع جالندر سویٹ کارنرپروڈکشن ایریا میں واشروم موجود ہونے‘ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے‘آئل تبدیلی کا ریکارڈ نہ ہونے پر سیل کیا گیا-عبداللطیف چکن شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پرسیل کیا گیا-مزید براں ساؤتھ1-زون (ملتان،بہاولپور،لودھراں،وہاڑی،خانیوال،بہاولنگر)میں سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد پوائنٹس کومجموعی طور پر78,500روپے کے جرمانے کیے گئے۔ علاوہ ازیں لیہ میں ساؤتھ2-زون (مظفرگڑھ،ڈی جی خان،رحیم یارخان،لیہ،راجن پور)میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرمختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر54,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔صوبہ بھرمیں کاروائیوں کے دوران ایکسپائرڈ بیوریجز،غیر معیاری دودھ،ناقص اجزاء اور مضرصحت خوراک کو موقع پرتلف کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسزبھی جاری کیے۔
سیل