جتوئی‘ میپکو سب ڈویژن کی نااہلی‘ سڑک پر بجلی پول گرنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

جتوئی‘ میپکو سب ڈویژن کی نااہلی‘ سڑک پر بجلی پول گرنے سے لوگوں کی مشکلات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
جتوئی (نمائندہ پاکستان) جتوئی میں میپکو سب ڈویڑن کی نا اہلی کی وجہ سے بجلی کا مین پول روڈ پر گرگیا متعدد بار میپکو سب ڈویڑن کو پول کی خستہ حالی بارے درخواستیں دیں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے میپکو سب ڈویڑن کی نااہلی کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق جتوئی کے شہریوں محمد محبوب خواجہ محمد چاند خواجہ محمد جعفر لاڑ میاں امجد محمد تیوتر احمد محمد اسماعیل جام محسن محمد حامد خواجہ ودیگر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ جتوئی میں مین شاہراہ پر میپکو سب ڈویڑن کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کا مین پول گر گیا پول گرنے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے پول گرنے سے قریبی علاقہ کی بجلی منقطع ہو گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار پول کی خستہ حالی بارے میپکو سب ڈویڑن کو درخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی پول گرے ہوئے دوگھنٹے سے زائد کا وقت ہوچکا ہے پول گرنے کی اطلا ع کے باوجود کوئی بھی میپکو اہلکار موقع پر نہ پہنچا ہے اگر کوئی جانی نقصان ہوجاتا تو کون ذمہ دار تھا اللہ کا شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے میپکو سب ڈویڑن کی ناہلی کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بجلی پول