میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 123بجلی چوروں کو رگڑا

        میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ 123بجلی چوروں کو رگڑا

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 123بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ61ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر23لا کھ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

52ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا 21فروری 2020?ء کو ملتان میں 10گھریلواورکمرشل صارفین کو9189یونٹس چوری کرنے پر183195 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 19 گھریلوصارفین کو20618یونٹس چوری کرنے پر268313روپے جرمانہ اور3مقدمات درج،وہاڑی میں 11 گھریلو صارفین کو12041یونٹس چوری کرنے پر226798روپے جرمانہ،بہاولپور میں 12گھریلواورکمرشل صارفین کو11739یونٹس چوری کرنے پر 176500 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 16گھریلوصارفین کو15823یونٹس چوری کرنے پر266984روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو8266یونٹس چوری کرنے پر 125500 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 20گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو29524 یونٹس چوری کرنے پر325738 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولنگر میں 11 گھریلو صارفین کو11329یونٹس چوری کرنے پر202127روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو42601یونٹس چوری کرنے پر 577259 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر