ملتان بدھلہ سنت 2قتل: میلسی کی فیملی کو حادثہ، والددوبچوں سمیت جاں بحق

ملتان بدھلہ سنت 2قتل: میلسی کی فیملی کو حادثہ، والددوبچوں سمیت جاں بحق

  



ملتان‘ بدھلہ سنت‘ میلسی‘ راجن پور‘ ڈیرہ‘ لودھراں‘ حاصل پور‘ وہاڑی (وقائع نگار‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی) تھانہ مظفر آباد کے علاقے مل پھاٹک کے قریب 13 سالہ لڑکے کی لاش ملی ہے جو گھر کے ملحقہ بھانے کے گیٹ کے ساتھ لٹک رہی تھی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے لڑکے کے ورثاء کی جانب سے شبہ ظاہر (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

کیا جارہا ہے کہ 13 سالہ حارث کوبدفعلی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش کو بھانے میں لٹکا دیا گیا ہے تفصیل کے مطابق سنہری مسجد دو بھائیوں والی گلی کا رہائشی محمد حارث جو کہ رات سے غائب تھا گزشتہ صبح جب اس کے گھر والے بھانے میں گئے تو حارث کی لاش انہیں پھندے میں لٹکی ہوئی ملی جس پر پولیس تھانہ مظفرآباد کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال ملتان بھجوایا پولیس ذرائع کے مطابق لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے جس کی روشنی میں تفتیش کی جائے گی جبکہ ورثاء کے شبہ کو بھی اس تفتیش میں مد نظر رکھا جائے گا۔ 3کے ایم آر کا رہائشی محمد حسن ہانسلہ اپنی والدہ کی دوائی لینے جہانیاں جا رہا تھا کہ واپسی پر 149/10Rکے قریب جمشید،غلام عباس،نوید،ظفر،حق نوازو دیگر ملزمان نے اسے پکٹر کر تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ شروع کر دی 7فائر مارے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا تھانہ جہانیاں کی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی نعش جیسے ہی اسکے آبائی علاقہ پہنچی تو کہرام مچ گیا اور اہلیان علاقہ جن میں حاجی مشتاق،یوسف جوتہ،غلام حسین،نوید ہانسلہ،کنیز مائی،ظفر کھچی،خاور جوتہ،رجب ہانسلہ و دیگر نے نعش سٹرک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محمد حسن کا بھائی جیل میں تھا اور وہ کیس کی پیرو ی کر رہا تھا جس پر رشتہ دار طیش میں آگئے رشتہ داروں سے دیرینہ دشمنی پر نا حق قتل کیا گیا24گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی انہوں نے سی پی او ملتان،آر پی او ملتان سے فوری ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تیز رفتار ٹرالر نے کار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ بیوی بیٹا اور بیٹی شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کردئیے گئے۔ بتایا جا تا ہے کی محلہ فریدی میلسی کاجمشید اپنی بیوی بیٹوں اور بیٹی کے ہمراہ فیصل آ باد میں اپنے ایک عزیز کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ راستے میں تیز رفتار ٹرالر اچانک کار کے اوپر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں کار کے پرخچے اڑ گئے اور کار میں سوار جمشید اس کے دو بیٹے حمزہ اور حسیب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اسکا تیسرا بیٹا جنید، بیٹی اور بیوی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فیصل آباد کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں ان کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے باپ اور دو بیٹوں کی میتیں جب میلسی پہنچیں تو محلے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی تینوں باپ بیٹا کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ نتھے شاہ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ راجن پور،نواحی علاقے جام پور کی محمدیہ کالو نی کے رہائشی دوبچے نہر میں ڈوب گئے،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے ڈو بنے والے بچوں کی تلاش کاکام جاری، شہریوں کی بڑی تعداد(نہر)پر پہنچ گئی تفصیل کے مطابق جام پورشہر کی محمدیہ کالونی کے قریشی فیملی کے طلحہ اوراویس اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ نہر پر نہانے گئے بڑا بھائی تو پانی سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا مگر کم سن بچے پانی سے نہ نکل سکے جس پرریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کی غوطہ خورٹیم کی جانب سے بچوں کی تلاش کاکام جاری ہے آخری اطلاعات تک بچے نہ مل سکے۔ یارو موڑ چھابڑی بالا کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی مگر اسی دوران ایک زخمی احمد بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا جبکہ اسحاق اور عبدالرزاق کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بجلی کا کرنٹ لگنے سے 12سالہ بچہ جا ں بحق ہوگیا ریسکیو ز را ئع کے مطابق بستی ٹھٹھی سمیجہ میں 12 سالہ بچہ محمد علی ولد اصغر واش روم میں نہا رہا تھا کہ اچانک پانی میں بجلی کا کرنٹ آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حاصل پور کے نواحیہ بستی چاہ کیکر والا کے رہائشی نذیر احمد نے دوشادیاں کی ہوئی تھیں کہ گزشتہ روز دوسری بیوی منیراں بی بی نے کسی بات پر مبینہ طور پر کالا پتھر پی لیا جسے طبی امدا کے لیئے ہسپتال لایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ ملتان روڈ گڑھاموڑ پر 18آڈا کے قریب کوسٹراور کار میں خوفناک حادثہ،کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی.تین افراد زخمی جبکہ دیگر مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے واقعات کے مطابق گزشتہ روز ملتان روڈگڑھاموڑ پر 18 اڈا کے قریب تیز رفتار کوسٹر اور کار میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے تاہم معجزانہ طور پر باقی مسافر محفوظ رہے جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں.اور زخمیوں کو فسٹ ایڈ دیتے ہوئے مقامی ہسپتال شفٹ کر دیا حادثے میں کرولا کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔کوسٹر وھاڑی سے ملتان اور کار ملتان سے وھاڑی کی طرف آ رہی تھی جبکہ زخمی ہونے والوں میں زرینہ بی بی زوجہ ارشاد عمر 60 سال مہربی بی زوجہ عاشق عمر 35 سال شاہ جمال مظفر گڑھ معلوم ہوئے ہیں۔

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر