سپورٹس گراؤنڈ میں ثقافتی‘ تہذیبی قدروں کو پامال نہ کیا جائے‘ لیاقت بلوچ

سپورٹس گراؤنڈ میں ثقافتی‘ تہذیبی قدروں کو پامال نہ کیا جائے‘ لیاقت بلوچ

  



ملتان (پ۔ر)نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لاک ڈاؤن،انسانی حقوق کی بدترین پامالی کو 200دن ہوگئے۔نریندرمودی ظلم،جبر تباہی بربادی پھیلانے سے رک نہیں رہے۔مقبوضہ جموں وکشمیراور پورے بھارت میں دلی سرکارکے خلاف ہنگامہ ہے اگر یہ صورت حال کسی اسلامی ملک میں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

ہوتی تو امریکہ،یورپ اور اقوام متحدہ متحرک ہوتے اور اب تک ان پر سخت ترین پابندیاں لگ گئی ہوتیں۔عالمی برادری نے بھارتی فاشٹ حکمرانوں کو کھلی چھوٹ کیوں دی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کرکٹ مقابلوں کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔نوجوانوں کا جوش و جذبہ اچھا ہے۔یہ المیہ ہے کہ دیگر ممالک کی نقالی میں اپنی قومی تقاریب کو ان کے رنگ میں رنگ دینا ریاست مدینہ کے نظام اور اعلان کو دھندلا رہاہے۔پی ایس ایل کے تمام مقابلے ملک کے اندر منعقد ہونا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہدا ء کا ثمر ہے۔کھیل نوجوانوں کو متحرک کرتا ہے لیکن کھیل کے میدانوں کو دو قومی نظریہ اور ثقافتی و تہذیبی قدروں کو پامال نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومتی اقدامات نمائشی ہیں۔مہنگائی بے روزگاری،رشوت،کرپشن جاری ہے۔ ذخیرہ اندوز حکومت اور اپوزیشن بڑی جماعتوں کے چیلے ہیں۔جماعت اسلامی مہنگائی بے روزگاری کے خلاف ملک گیر رابطہ عوام مہم میں عوام کو متحرک اور متحد کرے گی۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر