سپریم کورٹ،خواجہ برادران ضمانت کیس 24 فروری کو سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ،خواجہ برادران ضمانت کیس 24 فروری کو سماعت کیلئے مقرر

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ضمانت کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، 24 فروری کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ سے جاری کاز لسٹ کے مطابق خواجہ برادران ضمانت کیس سننے والے تین رکنی بینچ کے دیگر معزز ججز میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں، اس سلسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

خواجہ برادران

مزید : صفحہ آخر