حج درخواستیں وصول کرنے سے روکنے کا سبب وزارت،کیبنٹ میں معاونت کا فقدان

حج درخواستیں وصول کرنے سے روکنے کا سبب وزارت،کیبنٹ میں معاونت کا فقدان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (میاں اشفا ق انجم سے)ملک بھر میں 13بنکوں کی طرف سے کروڑوں روپے کی تشہیری مہم شروع کیے جانے اور تمام تیاریوں کے با و جود 24فروری سے سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی اچانک روکے جا نے کا ”روز نامہ پاکستان“نے سراغ لگا لیا۔حج پالیسی کا ا یک اہم نقطہ کابینہ سے منظور تو کروالیا گیا لیکن منٹس اور میٹنگ کا حصہ نہ بن سکا،جس سے بحران نے جنم لیا، اس کی وجہ وزارت مذہبی امور اور کیبنٹ ڈویژن کے درمیان بروقت کوآر ڈیینشن نہ ہونا بتایا گیا ہے۔ پیکیج سمیت حج پالیسی میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں ہو رہا،روزنامہ پا کستان کو حاصل ہونیوالی تفصیلا ت کے مطابق وزارت مذہبی امور نے وفاقی کابینہ کے سامنے ائیر لائنز کیساتھ طے ہونیوالے حج کرایہ اور ریال کی تجویز کردہ قیمت و حاجیوں کو واپس کیے جانیوالے زرمبادلہ کیلئے 3نکات منظوری کیلئے رکھے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ نے حج کرایہ 1لاکھ 32ہزار کراچی، کوئٹہ،1 لاکھ 40ہزار اسلام آباد، لاہور اور ملتان سے منظور کرلیا۔ ریال کی قیمت 41روپے 50پیسے رکھنے کی تجویز بھی منظور ہو گئی۔ تیسر ا نقطہ ہر سال حاجیوں کو واپس کی جانیوالی عمارتوں کی قیمتوں میں فرق والی رقم تھی،جس کی کابینہ نے زبانی منظوری دیدی۔یہی تیسرا نقطہ کابینہ کے اجلا س کے منٹس آف میٹنگ میں شا مل نہ ہو سکا، کہا گیا تھا امسال حاجیو ں کو رقم واپس نہ دی جائے بلکہ پہلے ہی حج پیکیج سے یہ رقم نکال لی جائے اور حج پیکیج سستا کر لیا جائے۔اگر عمارتوں کی خریداری کے بعد کچھ رقم پھر بچ جائے وہ حاجیو ں کو دینے کی بجائے حج ویلفیئر فنڈ میں دیدی جائے۔حج پالیسی کے اہم ترین نکا ت کے منٹس آف میٹنگ کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے بحر ان نے جنم لیاجس کی وجہ سے بنکو ں کو بھی لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا اور افواہوں کا بازار بھی گرم ہوا۔ دلچسپ امریہ ہے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد اور سیکر ٹری کیبنٹ ڈویژن معروف افضل گہرے دوست بھی ہیں۔معروف افضل 15اپریل اور میاں مشتاق 31مئی کو مدت ملازمت پوری کر کے ریٹا ئرڈ ہو رہے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے کیبنٹ ڈویژن کو تحریر ی لکھ دیا ہے، منگل تک جواب آنے کیساتھ ہی نئی وصولی کی تاریخ دیدی جائے گی۔روزنامہ پاکستان کو یہ بھی پتہ چلاہے کہ حج پیکیج میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جارہا۔سرکاری حج پیکیج 4لاکھ55ہزار، 4لاکھ 63ہزار ہی رہے گا قربانی کی رقم علیحدہ ہوگی۔
حج درخواستیں بحران

مزید :

صفحہ آخر -