سیہون خاتون بد اخلاقی کیس،ملزم جج امتیاز بھٹو کی اپناڈی این اے امریکہ سے کروانے کی استدعا

سیہون خاتون بد اخلاقی کیس،ملزم جج امتیاز بھٹو کی اپناڈی این اے امریکہ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیہون (مانیٹرنگ ڈیسک)سیہون میں خاتون سے مبینہ بداخلاقی کیس کے ملزم جج امتیاز بھٹو نے امریکہ سے ڈی این اے کرانے کی درخوا ست جمع کرا دی۔ایڈیشنل سیشن جج کوٹری رحمت اللہ موریو کی عدالت میں خاتون سے بداخلاقی کیس کی سماعت ہوئی جس میں معطل ملزم جج امتیاز بھٹو پیش ہوئے۔دوران سماعت ملزم کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ انکے مؤکل کا ڈی این اے امریکہ کی لیبارٹری سے کرانے کی اجازت دی جائے۔ اس پر جج رحمت اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آغا خان لیبارٹری بہتر نہیں؟ وہاں سے کروا لیں، وکیل نے جوا ب دیا کہ آغاخان خود مختار ادارہ ہے لیکن سرکاری اثر و رسوخ استعمال ہو سکتا ہے۔ اس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر فیض الحسن نے کہا کہ بیرون ملک سے ڈی این اے کی درخواست محض تاخیری حربے ہیں۔ ملزم جج کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان میں ڈی این اے کروایا تو اس میں ردو بدل ہو سکتی ہے لہٰذا مرضی کی جگہ سے ٹیسٹ کرانا ہمارا حق ہے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم جج ہماری سرکاری حدود میں رہتے ہوئے جہاں سے چاہیں،ڈی این اے کرائے، اس پر کوئی اعتراض نہیں، اس پر جج نے جواب دیا کہ کچھ کیس اسپیشل ہوتے ہیں، ملزم جج کے وکلاء بیرون ملک لیبارٹری کا نام اور خرچہ بتائیں۔دوسری جانب پولیس نے کیس کی پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کر دی،جس کے مطابق ملزم جج نے نہ اب تک کیس میں تعاون کیا ہے اور نہ ڈی این اے کرایا ہے، تفتیش کیلئے ڈی این ا ے کروانا ضروری ہے،جبکہ درخواست گزار اور گوا ہوں کے بیان لیے جا چکے ہیں۔تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے اسپیشل کیس قرار دیتے ہوئے ملزم جج امتیاز بھٹو کو مہلت دیدی۔
خاتون بداخلاقی کیس

مزید :

صفحہ آخر -