پاکستان کے منفرد بورڈ نگ سکول،چاند باغ سکول مرید کے میں داخلہ کیلئے ٹیسٹ آج ہوں گے

  پاکستان کے منفرد بورڈ نگ سکول،چاند باغ سکول مرید کے میں داخلہ کیلئے ٹیسٹ آج ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پاکستان کے منفرد بورڈنگ سکول چاند باغ سکول مریدکے میں داخلے کے لئے آج ٹیسٹ ہوں گے، دو سو سے زائد ایکڑ پر مشتمل جنرل جیلانی (مرحوم) کے بنائے گئے رہائشی سکول میں پانچویں کلاس سے دسویں تک اور او اینڈ اے لیول میں داخلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ملک اور بیرون ملک میں یکساں مقبول رہائشی سکول کو اعزاز حاصل ہے اس کے کھیلوں کے وسیع گراؤنڈز کے ساتھ ساتھ نویں دسویں، او لیول، اے لیول کے نتائج میں ہمیشہ نمایاں رہتے ہیں۔چاند باغ سکول کے رائیڈر مختصر عرصے میں کارہائے نمائے حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ چاند باغ سکول کے بچوں کی پسند کے مطابق ہارس رائیڈنگ، سوئمنگ، ہاکی، کرکٹ، فٹ بال، باسکٹ بال،ٹیبل ٹینس، والی بال بھی بطور خاص پسند کی جاتی ہے۔ چاند باغ سکول کے طلبہ کو ایچی سن کالج، آرمی پبلک سکول، صادق پبلک سکول، چناب کالج جھنگ جیسے سکولوں کے ساتھ سالانہ بنیادوں پر باہمی مقابلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے،بچوں کے لئے فجر کی نماز سے عشاء کی نماز تک باجماعت ادائیگی کی سہولت و بڑی جامعہ مسجد موجود ہے۔ چاند باغ سکول کے ہر طالب علم کو روزانہ چھ میل دیئے جاتے ہیں،7بجے ناشتہ،11بجے بریک، ایک بجے لنچ،4بجے سپورٹس بریک، رات8بجے ڈنر اور10بجے دودھ کا اہتمام ہوتا ہے۔بچوں کے کھانے کے لئے خوبصورت ڈائننگ ہال اور لباس کی دھلائی کے لئے لانڈری سمیت کٹنگ کے لئے سیلون موجود ہے، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات میں ہاؤس ماسٹر، ہاؤس مسٹریس، ہاؤس بوائے موجود ہوتے ہیں۔ چاند باغ سکول میں موبائل کے استعمال پر سختی سے پابندی ہے، ہفتے میں ایک دن چار گھنٹوں کے لئے والدین سے بات کرنے کے لئے فون فراہم کیا جاتا ہے،ہر طالب علم کی ہفتہ وار پندرہ روزہ ماہانہ رپورٹ بنتی ہے، سکول ورک کی تکمیل کیلئے روزانہ ہاؤسز میں ٹیچر کی نگرانی میں ہوم ورک مکمل کرتے ہیں۔ نماز، سکول، ہاؤس، سپورٹس کی علیحدہ علیحدہ یونیفارم ہے، جنرل جیلانی مرحوم کی بنائی گئی چاند باغ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چاند باغ سکول نان پرافٹ کی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے۔

چاند باغ سکول

مزید : صفحہ آخر