کچھ عناصر فروغ نسیم کو وزیر قانون نہیں دیکھنا چاہتے، زرتاج گل

کچھ عناصر فروغ نسیم کو وزیر قانون نہیں دیکھنا چاہتے، زرتاج گل

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت کی ہے، کچھ عناصر ہیں جو فروغ نسیم کو وزیر قانون نہیں دیکھنا چاہتے،فروغ نسیم کو نئے اٹارنی جنرل پر کوئی اعتراض نہیں،ہم نے ہمیشہ اعلیٰ عدلیہ کی عزت کی اور ہر فیصلے پر سر تسلیم خم کیا، کبھی عدلیہ پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی یہ کہاہے کہ”کہ مجھے کیوں نکالا“۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ہمیشہ عدلیہ کی عزت کی ہے، آرمی ایکٹ کے وقت انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

زرتاج گل

مزید : صفحہ آخر