شہریوں سے ڈاکو 21لاکھ روپے،زیورات،قیمتی اشیا لوٹ کر فرار،مانگا منڈی میں دکانوں کا صفایا

شہریوں سے ڈاکو 21لاکھ روپے،زیورات،قیمتی اشیا لوٹ کر فرار،مانگا منڈی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر،مانگا منڈی (کر ائم رپو رٹر،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم،مانگامنڈی میں تالہ توڑ گینگ 6 دکانوں کا صفایا کر گیا، تفصیلات کے مطابق سبزہ زارمیں ڈاکو گھر میں گھس کر مقصود اور اہلخانہ سے 9لاکھ 10ہزار روپے،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،ڈیفنس سی میں ڈاکو خاور کے گھر میں گھس کر 6لاکھ روپے، پرائز بانڈ اور زیورات لوٹ کر لئے گئے،مسلم ٹاون میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو محبوب اور فیملی سے 3لاکھ 25ہزار کی نقدی و زیورات، شادباغ میں علی اور فیملی سے ایک لاکھ 30ہزار، زیورات، چوہنگ میں ڈاکو گن پوائنٹ پرشہری منیر سے 58 ہزار روپے،شیراکوٹ میں اشرف سے 40ہزار، موبائل فون، لاری اڈا میں وقاص سے 35ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، مانگا منڈی، ہربنس پورہ سے گاڑیاں، ملت پارک،گرین ٹاون اور کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری،علاوہ ازیں مانگامنڈی میں تالہ توڑ گینگ نے کماس گاؤں میں یکے بعد دیگرے چھ دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی شیمپو،، سیگریٹ ودیگر سامان بوریوں میں ڈال کر لے گئے، متاثرہ دکانداروں نے 15 پر پولیس کو اطلاع کی مگر پولیس روایتی انداز میں تاخیر سے پہنچی،اہل علاقہ نے مانگامنڈی پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے آئی جی سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -