چلڈرن کمپلیکس ملتان‘ ادویات سے بھرا ٹرک تصدیق کے بعد آزاد

    چلڈرن کمپلیکس ملتان‘ ادویات سے بھرا ٹرک تصدیق کے بعد آزاد

  



ملتان (وقا ئع نگار) پولیس تھانہ بی زیڈ نے چلڈرن کمپلیکس ملتان سے منتقل کیا جانے والا سرکاری ادویات سے بھرا ٹرک بعدتصدیق چھوڑ دیا گیا ہے۔کیونکہ کنٹینر میں انسانی جان بچانے والی ادویات بڑی تعداد میں موجود تھیں،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چلڈرن ہسپتال سے منتقل کیا جانے والا ادویات سے بھرا ٹرک مشکوک جان کر(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

اپنی تحویل میں لیا۔ ٹرک ڈرائیور اور ٹھکیدار کے پاس اسپتال سے ادویات واپسی اور آرڈر کینسل کرنے کے کوئی دستاویزات موجود نہیں تھے۔ مخبر کے مطابق ادویات کو غیر قانونی طریقے سے منتقل کیا جا رہا تھا، جبکہ ترجمان چلڈرن اسپتال کے مطابق نومبر 2019 میں ادویات کا ایک اسٹاک آیا تھا۔جس میں کچھ ڈرپس ایسی تھیں جو کہ منگوائی نہیں گی تھیں۔جنہیں کاغذی کاروائی مکمل کر کے ٹھیکیدار کو واپس کر دیا گیا تھا،ایس ایچ او تھانہ بہاالدین زکریا انسپکٹر رانا ظہیر بابر کے مطابق تمام دستاویزات کو مکمل چیک کیا گیا۔ جن کی تصدیق کے بعد ادویات کے ٹرک کو چھوڑ دیا گیا ہے محکمہ صحت اور ادویات ساز کمپنی کے درمیان معاہدے کی دستاویزات تصدیقی دستاویزات پولیس کو موصول ہو گئی ہیں جس کے بعد ایک رپٹ درج کر کے یہ ٹرک چھوڑ دیا گیا ہے۔

آزاد

مزید : ملتان صفحہ آخر