باکسر عامر خان کے ہاں دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش

  باکسر عامر خان کے ہاں دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نڑاد پاکستانی باکسر عامر خان بیٹے کے باپ بن گئے ان کے ہاں دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اس حوالے سے باکسر عامر خان نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی اور نومولود کی تصویر ٹویٹ کی جس کے مطابق بیٹے کا نام محمد زاویار خان رکھا گیا ہے۔تصویر منظر عام پر آنے کے بعد عامر خان کو مداحوں کی جانب سے مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہوں۔یاد رہے کہ عامر خان دو بیٹیوں کے باپ بھی ہیں۔

باکسر عامر خان

مزید : صفحہ آخر