حکومتی پالیسیوں سے نوجوان مایوس‘ پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے‘ خواجہ رضوان عالم
ملتان (سپیشل رپورٹر)صنعتکار،تاجر، مزدور،کسان نوجوان غرض ہر طبقہ فکر گینگ آف بنی گالہ سرکار کی معاشی و عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پریشان و بدحال ہے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوام دشمن آئی ایم ایف ڈیل کو مسترد کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی روز بروز بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے موجودہ تانگے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)
مانگے کی سلیکٹڈ سرکار میں بیٹھے سیاسی بونے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اس لئے یہ حکومتی سیاسی بونے ایشوز کی سیاست کے بجائے الزام لگاو شور مچاو پالیسی پر ڈھٹائی کے ساتھ عمل پیرا ہیں تبدیلی سرکار نے نوجوان طبقہ کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر سہانے خواب دکھائے لیکن آج نوجوان طبقہ سب سے زیادہ تبدیلی سرکار سے نالاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ نوجوان اپنے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی عوامی سیاست کو پسند کر رہے ہیں اور جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سید عارف شاہ، سید مجتبی گیلانی، ملک نسیم لابر، راو ساجد علی، عظیم قریشی، محمد علی نومی بھٹہ، ملک ندیم اختر، داود چاون، فرحان شاہ، سیف بھٹی، بابر خان جنید سندیلہ، خرم لاشاری، حیدر چوہان، عرفان بٹ اور علی حسن نے پی وائی او جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ کی صدارت میں پی وائی او یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، سید احمد مجتبے گیلانی اور راو ساجد علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی یوتھ کنونشن میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی اس موقع پر عظیم قریشی کو پی وائی او ملتان ضلع کا اور فرحان شاہ کو پی ایس ایف ملتان سٹی کے صدر کا نوٹیفیکیشن دیا گیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے مسائل سے باخوبی اگاہ ہیں وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ نوجوان اپنے خاندان اور ملک کیلئے باعث فخر بن سکیں موجودہ حکومت کے خلاف مارچ میں تحریک کا اگاز بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہو گا اور نوجوان اس تحریک میں بھرہور شرکت کر کے ظالم و جابر حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے۔
خواجہ رضوان عالم