موبائل فون کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس کم ہونیکا امکان‘ جلد فیصلہ

    موبائل فون کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس کم ہونیکا امکان‘ جلد فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر) موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس کم کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیکس لاء ترمیمی آرڈیننس 2019ء کی پارلیمنٹ سے منظوری مارچ 2020 میں متوقع ہے۔ 30 ڈالر تک کی مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس بدستور 70 روپے رہے گا۔ 30 سے 100 ڈالر تک مالیت کے موبائل فون پر ٹیکس کی شرح 730 روپے سے کم کر کے 100 روپے(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

تک لانے کا فیصلہ زیرغور ہے۔100 تا 200 ڈالر تک کے موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس 930 روپے ہوگا۔ 200 سے 350 ڈالر تک کے موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس 970 روپے ہوگا۔ 200 سے 350 ڈالر تک کے موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس 970 روپے جبکہ 350 سے 500 درآمد تک کے موبائل فون کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس 3 ہزار روپے ہوگا۔ 500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس 5200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ زیر غور ہے۔
فون