حکومت کا دو مار چ کو بلوچ ڈے منانے کا فیصلہ‘ تقریبات کی تیاریاں

  حکومت کا دو مار چ کو بلوچ ڈے منانے کا فیصلہ‘ تقریبات کی تیاریاں

  



ڈٖیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب نے بین الصوبائی ہم آہنگی کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔صوبائی حکومت نے سرکاری سطح پر دو مارچ کو بلوچ دن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے لاہور شہر سمیت چھ دیگر شہروں میں تقاریب کا انعقاد ہوگا۔متوقع طور پر وزیراعلی بلوچستان بھی لاہور کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔مصدقہ ذرائع کے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے بلوچ ڈے بنانے کی منظوری دی ہے۔بلوچ ڈے کی استقبالیہ تقاریب کا آغاز 27 فروری سے ہوگا۔لاہور، ڈیرہ غازی خان،تونسہ،بارتھی راجن پور اور فورٹ منرو میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

بلوچ ڈے

مزید : ملتان صفحہ آخر