وہا ڑی‘ ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری آمنے سامنے‘ دکانیں بند‘احتجاجی دھرنا

      وہا ڑی‘ ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری آمنے سامنے‘ دکانیں بند‘احتجاجی ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ وہاڑی کیخلاف تاجربرادری سراپااحتجاج بن گئی کلب روڈپرشٹرڈاؤن ہڑتال اوراحتجاجی دھرنا دیا گیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے مبینہ ناروا رویہ کے خلاف کلب روڈ کے تاجران سراپااحتجاج بن گئے اور تاجران نے احتجاجاً کلب روڈ کی تمام مارکیٹس بند کر کے احتجاجی دھرنا دیا صدرمرکزی انجمن(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

تاجران ارشادحسین بھٹی جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد ودیگرعہدیداران میاں ساجد آصف حاجی اسلم مدنی ملک اختر ندیم سید عامر حسین شاہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے تمام ترواجبات کلیئر ہونے کے باوجود انتظامیہ رات کے اندھیرے میں دوکانیں سیل کرنا کررہی ہیں جوکہ سراسرزیادتی ہے حالانکہ 90 فیصد دوکانوں کے کرایہ جات انجمن تاجران نے کلئیر کرائے تھے باقی 10 فیصد دوکانوں کے کرایہ جات یکم مارچ تک کلئیر ہوجائیں گے اس کے باوجودانتظامیہ نے رات کی تاریکی میں تاجران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دکانیں سیل کی ہیں تاجروں کاکہناہے کہ مقامی انتظامیہ عمران خان کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے دعووں کی نفی کر رہی ہے تاجروں نے کلب روڈ بند کیا ہے ظلم بند نہ کیا گیا تو مرکزی قیادت سے رابطہ کرکے دائرہ وسیع کر دیا جائے گااس موقع پر تاجران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لیگی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید بھی دھرنا میں پہنچ گئے اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جو تاجروں سے زیادتیاں کررہی ہیں اس کے خلاف پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کی جائے گی احتجاجی مظاہرین میں اکبر علی سندھو حاجی حنیف رانا عابد صادق رانا محمد عثمان محمد رفیق بھٹی حاجی مختار احمد بھٹی رانا انوار آفتاب چوہدری سرفراز چوہدری محمد رفیق چودھری عباس ببا ملک اختر سرفراز بودلہ زاہد رفیق بھٹی ادریس بھٹی راؤ عبدالرحمن راؤ علی شان سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اوروزیراعظم عمران خان کے ویژن کے خلاف مقامی انتظامیہ کی کاروائیوں پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی تاجروں کا احتجاجی دھرنا کئی گھنٹوں تک جاری رہا اس کے بعد انتظامیہ کے تاجروں سے مزاکرات ہونے پر تمام مارکیٹس کھل گئیں۔

دھرنا

مزید : ملتان صفحہ آخر