حکومت چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی کیلئے تعاون نہیں کر رہی،والدین

  حکومت چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی کیلئے تعاون نہیں کر رہی،والدین

  



اسلام آباد (آن لائن)چین میں پھنسے طلبہ کے والدین نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ بنی گالہ کا گھر فوری خالی کریں اور چین سے ہمارے بچوں کو واپس لا کر یہاں رہائش پذیر کرائیں،چین میں 170 بچے پھنسے ہوئے ہیں حکومت کہتی ہے دو بندے بھیجے ہیں، مشیر صحت ظفر مرزا معاملے کو التوا میں ڈالنا چاہتے ہیں،حکومت جھوٹے وعدے کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان چین میں پھنسے ہوئے طلبہ کے والدین کے جذبات سے نہ کھیلیں،پاکستانی طلبہ قوم کو سرمایہ ہیں اْنہیں محفوظ بنائیں، چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں صرف پاکستانی طلبہ ہیں دیگر ممالک کے طلبہ اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، پاکستانی طلبہ چین میں بہت پریشان ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔

والدین مطالبہ

مزید : صفحہ آخر