نوجوانوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے،گورنرسندھ

  نوجوانوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے،گورنرسندھ

  



کراچی (این این آئی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ طالب علم ہمارا اثاثہ اور مستقبل ہیں ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانا اور حوصلہ افزائی کرنا ملکی تعمیر و ترقی کے لئے اشد ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں مواقعوں کی کمی کا تاثر بالکل درست نہیں، تکنیکی تعلیم کے فروغ سے ملک تعمیر و ترقی کی نئی منازل طے کرسکتا ہے،دریں اثناء اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے بارے میں چیف جسٹس کے احکامات پر ہر ممکن عملدرآمد کیا جائے گا، میئر کی ناراضگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، بلدیہ عظمی کراچی کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور جلد ان کا آغاز کیا جائے گا۔

گورنرسندھ

مزید : صفحہ آخر