ملتان میں 32وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس غائب

        ملتان میں 32وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس غائب

  



ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی 32 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق شاہ شمس پولیس کے علاقے میں بہاولپو ر بائی پاس چوک پر دو مسلح ڈاکو دکان میں داخل ہوئے اور یاسر احمد سے 14 ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے کینٹ پولیس کے علاقے الطاف ٹاون میں شہزاد رضاسے ساڑھے سات ہزار روپے اور(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

موبائل فون سیٹ، شاہ شمس پولیس کیعلاقے میں بکر منڈی کے قریب پولیس وردی میں ملبوس دو ڈاکوؤں نے محمد افضل سے دو لاکھ روپے چھین لئے محمد افضل گزشتہ روز سعودی عرب سے واپس پاکستان پہنچا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا مخدوم رشید پولیس کیعلاقے میں محمد عمران سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی گئی ممتاز ا?باد پولیس کے علاقے سے کاشف اور دیگر 11 افراد کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے کینٹ پولیس کیعلاقے سے محمد ریاض اورنثار احمد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں محمد ندیم نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم نوسربازوں نے اس کے ملازم غلام مرتضی سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہتھیا لئے گلگشت پولیس کیعلاقے سے مدثر، محمد طاہر اورخالد کے موٹرسائیکل، دانش کی دکان سے 31 ہزارروپے مالیت کا سامان، زکریا پولیس کیعلاقے سے عامر کلیم کے 32 ہزار روپے، نجمہ بی بی کے گھر سے 70 ہزار روپے مالیت کا سامان، دولت گیٹ پولیس کیعلاقے سے محمد اسد کا موبائل فون سیٹ اور مخدوم رشید پولیس کیعلاقے میں اسفند یار کی دکان سے 76 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا محمد افتخار نے مخدوم رشید پولیس کو د رخواست دی کہ وہ رقم نکلوانے کے لئے بنک گیاچیک کیش کروانے کے بعد و ہ رقم گن رہا تھا کہ تین نامعلوم افراد نے اسے کہا کہ نوٹ نقلی ہیں انہوں نے نوٹ چیک کرنے کے بہانے اس سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہتھیا لئے اور فرار ہوگئے بدھلہ سنت پولیس کیعلاقے سے وکیل احمد کی گائے چوری کر لی گئی ہے۔

غائب

مزید : ملتان صفحہ آخر