(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ”رونا وائرس“کا شکار ہو چکی،چوہان

  (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ”رونا وائرس“کا شکار ہو چکی،چوہان

  



لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ”رونا وائرس“کا شکار ہو چکی ہیں، جب تک حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہے تب تک اپوزیشن رونا روتی رہے گی،عزیز میمن کی گستاخی یہ تھی کہ اس نے بلاول زرداری کے ٹرین مارچ کے لیے دیہاڑی پر لائے گئے شرکا ء کو بے نقاب اور بلاول زرداری کی سیاسی پوزیشن ایکسپوز کی۔ گزشتہ روز یہاں تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عزیز میمن نے کچھ دن پہلے مجھ سے کال پر بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے دھمکیوں کا اعتراف کیا۔ اسمبلی فلور پر انگریزی میں تقریر کر کے بلاول خود کو جمہوری پارٹی کا لیڈر سمجھتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے گزشتہ 12سال سے پورے سندھ میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے۔ پیپلز پارٹی کی قسمت میں کرائے کے لوگ بلا کر جلسیاں کرنا ہی لکھا ہے،سیاست میں تو اس سے بڑے بڑے الزامات لگتے ہیں جو سیاستدانوں کو برداشت کرنے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ آصف اور بلاول زرداری کو عزیز میمن قتل کیس میں شامل تفتیش کیا جائے۔ رسی جل گئی پر بل نہ گیا کے مصداق عزیز میمن کی شہادت کے بعد بھی پیپلز پارٹی پوری ڈھٹائی سے کھڑی ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ہٹلر کی طرز پر جاری آمریت اور ملوکیت کا بھی چیف جسٹس نوٹس لیں۔

چوہان

مزید : صفحہ آخر