تونسہ موڑ‘ ٹرک پر چھاپہ‘ ایرانی ڈیزل‘ سامان برآمد‘ ڈرائیور‘ ہیلپر گرفتار

  تونسہ موڑ‘ ٹرک پر چھاپہ‘ ایرانی ڈیزل‘ سامان برآمد‘ ڈرائیور‘ ہیلپر ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ٹرک کے ذریعے ایرانی ڈیزل فروخت کرنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار، ڈرائیورساتھی کے ہمراہ علاقہ میں عرصہ دراز سے ایرانی تیل فروخت کرتا تھا،پولیس نے ٹرک سے 3ڈرم جن میں 8 سولیٹر ایرانی ڈیزل موٹر پائپ پیمانہ و دیگر سامان برآمد کرلیا تفصیل کے مطابق لورا لائی کے رہائشی ٹرک ڈرائیور ہیبت خان پٹھان جوکہ اپنے ٹرک نمبری(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

560ٹی کے ای پر عرصہ دراز سے ایرانی ڈیزل فروخت کرتا تھا، گزشتہ روز تونسہ موڑ کے قریب ایرانی ڈیزل کی سپلائی کیلئے آیا ہوا تھا کہ مخفی اطلاع پر پولیس دائرہ دین پناہ نے چھاپہ مارا اور ڈرائیور ہیبت خان پٹھان سمیت اس کے ہیلپر محمد آصف کو گرفتارکرلیا، ٹرک سے 3ڈرم جن میں 8سو لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل تھا سمیت الیکٹرک موٹر 2کین پیمانے ودیگر سامان برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا، پولیس نے ڈرائیور ہیبت خان اور اس کے ہیپلر کے خلاف مقدمہ نمبر76/20زیر دفعہ285-286درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر