شوگران میں ہفتہ بھر سے جاری ہیلی سکی مہم اختتام پذیر

  شوگران میں ہفتہ بھر سے جاری ہیلی سکی مہم اختتام پذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن)شوگران میں ایک ہفتے سے جاری رہنے والی ہیلی سکی مہم اختتام پذیر ہو گئی،ہیلی سکی مہم کا اہتمام آئی ایس پی آر اور افینیٹی کے اشتراک سے کیا گیاجس میں 60 سے زائد غیر ملکی سکیئرز نے حصہ لیا جن میں ارجنٹینا،آسٹریلیا،برازیل،کینیڈا،یونان، فرانس، جرمنی،اٹلی،سپین،سوئٹزر لینڈ،برطانیہ اور امریکہ کی اعلیٰ شخصیات بھی شامل تھیں جنہوں نے پاکستان میں ٹورازم کو پرموٹ کرنے کے لیے ہیلی سکی مہم میں حصہ لیا۔اس سے قبل غیر ملکی شخصیات نے پاکستان آمد پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی اور انہوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کر کے ڈی جی آئی ایس پی آر سے بھی ملاقات کی تھی جس میں انہیں ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری پر بر یفنگ دی گئی تھی۔
ہیلی سکی مہم

مزید :

صفحہ آخر -