معاشی اعتبار سے ملک تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہاہے، مولانا عبد الغفور حیدری

  معاشی اعتبار سے ملک تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہاہے، مولانا عبد الغفور ...

  



سوراب (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک پر حکمران نہیں بلکہ عجلت میں لایا گیا ناتجربہ کاروں کا ایک ٹولہ مسلط ہے جن کی نااہلی کا خمیازہ ملک اور قوم بھگت رہی ہے،معیشت کا جنازہ نکالنے والے اب انڈے اور مرغی کے زریعے اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے،عوام تاریخ کی بدترین مہنگائی کا سامنا کررہی ہے جبکہ حکمران طبقہ کوحماقتوں سے فرصت نہیں، ناموس رسالت کے تحفظ اور ملک کے مفاد کے لئے میدان میں نکلے ہیں کسی صورت پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہماری تحریک رائیگاں نہیں جائے گی آزادی مارچ کی ثمرات بہت جلد سامنے آئیں گے آج بھی اعلانیہ کہتے ہیں کہ اس ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، آرٹیکل 6 لاگو کرنے والے شوق پورا تو کرلیں پھر قوم دیکھے گی کہ آئین کو روندنے والے کون ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب سوراب کے صدرشبیراحمدلہڑی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا

مزید : صفحہ آخر