بلدیاتی اداروں سے واجب الادا رقوم کی تفصیل طلب
ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کی جانب سے واجب الادا رقوم کی تفصیلات طلب کر لی ہیں اور حتمی فہرستیں بنا کر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کو ارسال کرنے کے احکامات (بقیہ نمبر26صفحہ7پر)
جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ سال 2015میں نئے بلدیاتی نظام کے قیام کے بعد سابقہ ٹاون ادوار کی جانب سے کروڑوں روپے کی رقوم واجب الادا تھیں لیکن بلدیاتی اداروں کے قیام کے بعد ٹھیکہ داروں کو رقوم روک لی گئی تھیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے نیا بلدیاتی نظام بنایا گیا ہے، پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن اور سابقہ ٹاون ادوار کی کروڑوں روپے کی واجب الادا رقوم کی حتمی فہرستیں لوکل گورنمنٹ پنجاب کو جلد از جلد بھیجوانے کی ہدایت کردی ہے اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر، چیف آفیسرز، چیف آفیسر تحصیل کونسل، چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز کو 3روز کے اندر اندر فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
طلب