ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ،کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اضافی عملہ تعینات

ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ،کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ...

  



کوئٹہ(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کہا ہے کہ ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہوئے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اضافی عملہ تعینات کردیا گیا ہے جنہیں تھرمل گن اوردیگر سازوسامان فراہم کیا گیا ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور کوئٹہ سے 8ڈاکٹرز 8تھرمل گن کے ساتھ تفتان پہنچ گئے ہیں جبکہ پہلے ہی تفتان بارڈر پر 2ڈاکٹرز تعینات کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے زائرین اور شہریوں کی مکمل اسکریننگ کے بعد انہیں پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں۔

ایران

مزید : صفحہ آخر