رشید آباد بم دھماکہ کیس‘ 24 فروری کو وکلا کی آخری بحث

  رشید آباد بم دھماکہ کیس‘ 24 فروری کو وکلا کی آخری بحث

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے 16 سال قبل رشیدہ آباد ملتان میں بم دھماکہ کرنے کے مقدمہ کی سماعت آخری بحث کے(بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

لیے 24 فروری مقرر کی ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے مطابق مدعی نے 2004 میں پولیس کو درخواست دی کہ مولانا اعظم طارق شہید کانفرنس کے لیے ایک اجتماع ہورہا تھا جس میں بم دھماکہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں 39 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 96 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ملزمان مدثر علی اور محمد علی سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا تھا۔ جن پر قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم فاضل عدالت نے مقدمہ میں وکلاء کی بحث کے لیے سماعت 24 فروری مقرر کی ہے۔

بحث

مزید : ملتان صفحہ آخر