صادق آباد میں ہنر مند معذور افراد کیلئے ڈسکاؤنٹ کا رڈ متعارف 

  صادق آباد میں ہنر مند معذور افراد کیلئے ڈسکاؤنٹ کا رڈ متعارف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صادق آباد(نمائندہ خصوصی)سپیشل پرسنز کے لئے صادق آباد میں ڈسکاؤنٹ کارڈ متعارف  کردیا گیا سپیشل پرسن کو پاکستان میں پہلی بار نا صرف ان کی شناخت ملی بلکہ ان کو تاجر برادری کی طرف سے اشیاء صرف کی خریداری میں رعائت بھی دی جائے گی۔ تفصیل کے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)


مطابق آٹو یونین صادق آبا دکے زیر اہتمام سپیشل پرسنز کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں 100سے زائد سپیشل پرسنز کو ڈسکاؤنٹ کارڈ دیئے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمود احمد چوہدری نے بتایا کہ تحصیل صادق آباد سے تعلق رکھنے والے تمام تعلیم یافتہ ان پڑھ اور ہنر مند معذور افراد (نابینا،گونگے،بہرے،ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار)بچے،نوجوان بزرگ اور خواتین وحضرات کی فلاح تعلیم ہنر،صحت و ملازمت اور روزگار کے سلسلے میں رہنمائی تعاون باہم مسائل مشاورت سہولیات اور ضروریات زندگی کی دستیابی کو ممکن بنانے کے لئے آٹو یونین اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گی محمود احمد چوہدری نے کامیاب پروگرام کے انعقاد میں اپنی ٹیم جنرل سیکرٹری آٹو یونین علی چیمہ،محمد اویس،چوہدری محمد محمد طارق،طارق بخت،ناصر اقبال پوڑا،محمد شعبان،عثمان غنی سجاول،عامر نعیم مغل،محمد بلال احمد،میاں طیب،ملک امان اللہ بسمل کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کے تعاون کے بغیر اس پروقار پروگرام کا انعقاد ممکن نہ تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عامر افتخار،ڈی ایس پی خضر زمان تھے جبکہ مہمان اعزاز کے طور پر سابق چیئرمین بلدیہ صادق آباد چوہدری شفیق پپا،صدر سن شائن ایسوسی ایشن فار سپیشل پرسن عامر نعیم مغل،طارق راشد،جنرل سیکرٹری سن شائن ایسوسی ایشن فار سپیشل پرسن صادق آباد محمد بلال احمد،صدر بار ایسوسی ایشن میاں خالد بن سعید،ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال صادق آباد ڈاکٹر لیاقت چوہان،صدر غلہ مندی خلیل احمد،پرنسپل پنجاب کالج محمد اشرف چوہدری،صدر پریس کلب شکیل احمد جتالہ،سنیئر نائب صدر فرحان اقبال چوہدری،بانی تحریک اللہ کا سپاہی محمد اسماعیل شاد،انچارج ریسکیو 1122عاشق حسین،وائس پرنسپل ایم ٹی بی حافظ عمیر مدثر،صدر شوز ایسوسی ایشن آصف محمود،صدر الیکٹرونکس ایسوسی ایشن اختر الیاس،صدر گارمنٹس ایسوسی ایشن رانا محمد آصف،رہنما تحریک انصاف شاہد امیر شاہد،ڈائریکٹر کیفے سجاول عثمان غنی سجاول،جنرل سیکرٹری کریانہ ایسوسی ایشن خالد محمود سعیدی،صدر ٹیلرز ایسوسی ایشن محمد انور جوئیہ،رہنما پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین صائمہ طارق،جنرل سیکرٹری بلڈرز ایسوسی ایشن چوہدری شفقت حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔صدر سن شائن ایسوسی ایشن فار سپیشل پرسن عامر نعیم مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر سپیشل پرسنز کو بنیادی حقوق اور سہولیات فراہم کر دی جائیں تو یہ صرف معاشرے کا کارآمد حصہ بن سکتے ہیں بلکہ اپنے اہل و عیال کے خود کفیل بن سکتے ہیں البتہ ان میں کچھ ایسے افراد اور خواتین بھی ہیں جو کما بھی نہیں سکتے انہیں کفالت کی اشد ضرورت ہے۔ڈی ایس پی حافظ خضر زمان نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ وہ اپنی 23سالہ سروس میں پنجاب بھر میں خدمات انجام دے چکے ہیں لیکن انہوں نے نہ ایسی تقریب دیکھی اور نہ سنی ہے صادق آبا دکی سول سوسائٹی باقی پنجاب کے مقابلے میں بہت محترک ہے اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار کا اپنے اظہار خیال میں کہنا تھا کہ میرے آفس کے دروازے سپیشل پرسنز کے لئے دن رات کھلے ہیں میں نے تمام گورنمنٹ کے اداروں کو خصوصی پرسن کے ساتھ خصوصی تعاون کے ساتھ ساتھ اداروں میں ویل چیئر کے لئے ریمپ بنانے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔صدر پریس کلب شکیل احمد جتالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب سپیشل پرسنز کے مسائل کو حل کروانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔پریس کلب میں سپیشل پرسن کے آنے کے لئے ریمپ کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے جب کہ وہیل چیئرٹورنامنٹ کے موقع پر پنجاب کی ٹیم کو پریس کلب کی طرف سے ایک سپورٹس وہیل چیئر بھی دی جارہی ہے۔
متعارف