روجھان میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح‘ شہری خوشی سے نہال

  روجھان میں سوئی گیس فراہمی کا افتتاح‘ شہری خوشی سے نہال

  



روجھان (نمائندہ پاکستان) روجھان کی عوام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا سابق وزیراعظم میر بلغ شیر مزاری نے سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تختی کی نقاب کشی کی ایم این اے ریاض محمود مزاری،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے سوئی گیس کا ہینڈل کھول کر سوئی گیس (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کا شعلہ بلند کیا اور سوئی گیس چالو ہونے کا افتتاح کردیا تفصیل کے مطابق ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کا کہنا ہے الیکشن کے دوران عوام سے سوئی گیس کی فراہمی کا کیا جانیوالا وعدہ پورا کردیا یہ بات انھوں نے لاکھوں عوام سے سوئی گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع افتتاحی تقریب میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذکے چیرمین سابق وزیراعظم سردار میربلغ شیر مزاری،سابق وفاقی مشیر برائے سیاسی امور سردار فرحت عزیز مزاری،ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری اور انکے بھائی سردار دوست علی مزاری،اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی،سردار شیر محمد مزاری،ضلعی صدر پی ٹی آئی رفیق اعظم مزاری،سردار بلال خان مزاری،سردار عتیق خان مزاری،جمعدار باڈر ملٹری پولیس سردار معظم خان مزاری،چیف آفیسر رائے ظفر اقبال،ایس ڈی پی ثناء اللہ مستوئی،سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری،بابر خان،ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر لجپت رائے،ایڈمن زاہد فاروق،سابق کونسلر میر دوست مزاری،سعداللہ مزاری،محمد علی ڈوگر،عطاء اللہ مزاری سمیت عوام سے پینڈال بھرا ہوا تھا تقریب میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے چیرمین سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری نے افتتاحی تختی کی نقاب کشی کی جبکہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے ہینڈل کھول کر سوئی گیس کا شعلہ بلند کرکے سوئی گیس چالو کرنے کا افتتاح کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پی ٹی آئی راہنما دوست علی مزاری اور سردار اطہر علی مزاری بھی تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی مشیر برائے سیاسی امور سردار فرحت عزیز خان مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری،سردار عطاء اللہ مزاری اور علاوہ الدین مزاری نے اہنی تقریر میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے بھر پور کاوش پر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے کہا کہ الیکشن کے دوران کیا عوام سے کیا جانیوالا وعدہ پورا کردیا انھوں نے کہا کہ روجھان میں سوئی گیس چالو کردی ہے روجھان سے شروع ہونیوالی سوئی گیس ضلع بھر میں لے جائے گئے ضلع راجن پور کی عوام کے لیے سوئی گیس کی فراہمی اور یونیورسٹی کے قیام کے لیے بھر پور کوشیش کرینگے انھوں نے کہا کہ روجھان کی گردونواح کی عوام کو سوئی گیس فراہم کرنے لیے تین کروڑ روپے نادرن سوئی گیس کمپنی کو مل گئے ہیں بہت جلد روجھان کے دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھائے جائے گئے انھوں نے کہا کہ روجھان میں پختہ پل کے سپر بند اور لنک روڈ کی تعمیر،بے روزگاری کے خاتمہ،شھر کو خوبصورت اور پرامن بنانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری نے کہا کہ روجھان کی عوام کو سوئی گیس کی فراہمی میرا خواب تھا جو آج پورا ہوگیا انھوں نے کہا کہ آج روجھان کی عوام کا سہنرا اور تاریخی دن ہے انھوں نے کہا کہ اب روجھان کی گردونواح اور ضلع راجن پور کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے فیس ٹو شروع کرنے کے لیے اپنا بھر پور کردار اداکرینگے انھوں نے کہا کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں ضلع راجن پور واحد ضلع ہے جو سوئی گیس سے محروم ہے مگر اب اللہ تعالی کا لاکھ شکر ہے روجھان میں چلنے والی سوئی گیس پورے ضلع میں لے جائے گئے انھوں نے کہا کہ روجھان کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے دس سال محنت کی یہ منصوبہ شروع بھی ہم نے کیا تھا اور مکمل بھی ہم نے کیا ہے آج ثابت کردیا ہے وعدے نہیں کام آخر میں ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے دعا کی گء جبکہ دوسری طرف سے روجھان میں سوئی گیس چالو ہونے کی خوشی کا سماں ہے علاقائی لوگ ایک دوسرے کو ملکر مبارک باد دے رہے ہیں اور خوشی کا اظہار کررہے ہیں

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر