جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے صدراوروزیراعظم کو خط

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کا چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے صدراوروزیراعظم کو خط

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے تفصیلی خط صدر مملکت اوروزیراعظم کو بھجوا دیا گیا ہے،یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایاگیاہے،خط کی کاپیاں وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب اور دیگر محکموں کو بھی بھیجی گئی ہیں،خط میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے بہاولپور بنچ نے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے ہدایات جاری کی تھیں، بھٹہ مزدروں کے بچوں کا تمام ریکارڈ نادرا میں مرتب کرنے کاحکم دیا جائے، بھٹہ مزدروں کے بچوں کیلئے تعلیم کا بہترین انتظام کیا جائے، بھٹہ مزدورں کے بچوں کو صحت کی مناسب سہولیات بھی میسر نہیں ہیں، 14 سال سے کم عمر بچوں سے اینٹوں کے بھٹوں پر مزدوری کروائی جا رہی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے قوانین پر مکمل عملدرآمد کرنے کاحکم دے رکھا ہے، لاہورہائیکورٹ کے حکم کے مطابق بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔

مزید : صفحہ آخر