ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت ...

  



اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ 25 فروری کو سماعت کرے گا۔جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی بنچ میں شامل ہیں۔گزشتہ سماعت کارروائی کے بغیر ہی ملتوی ہوگئی تھی۔الیکشن ٹریبونل نے لشکری رعیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کا الیکشن کالعدم قرار دیا تھا۔الیکشن کالعدم قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

دوبارہ انتخابات

مزید : صفحہ آخر