بحریہ ٹاؤن ہسپتال اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مابین جگر کی بیماریوں سے متعلق سیمینار

  بحریہ ٹاؤن ہسپتال اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مابین جگر کی بیماریوں سے ...

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مابین جگر کی بیماریوں سے متعلق سیمینار منعقدکیا گیا۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیزِ اہتمام کردہ سیمینار میں بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال کی لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم کو جگر کی پیوند کاری پر مدعو کیا گیا تھا۔اس سیمینار میں تجربہ کار ڈاکٹروں، میڈیکل طلبہ و طلبات،اور ہسپتال کے دیگر عملے نے شرکت کی۔سیمینار کا مقصد ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسے جگر کی ناکامی کی وجوہات اور پاکستان میں جگر کی پیوند کاری کے عمل کے بارے میں آگاہی بڑھانا تھا۔پرو وائس چانسلر پروفیسراعجازمسعود نے مقررین،ڈاکٹر فیصل حنیف(لیورٹرانسپلانٹ سرجن)، ڈاکٹر افضل بھٹی، ڈاکٹر آصف گل،ڈاکٹر ثاقب سلیم اور ڈاکٹر یاسر زیدی کو بہترین کارگردگی پر شیلڈ ز پیش کیں۔بحریہ انٹر نیشنل ہسپتالوں نے پاکستان میں لوگوں میں جگر ٹرانسپلانٹ سرجری کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور اس کی اہمیت کے بارے میں سیمینار بھی منعقد کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن انٹر نیشنل ہوسپٹل گردے، کوکلئیر امپلانٹ اور کارنیا کی بیماریوں اور پیوندکاری کے متعلق آگاہی مہم بھی چلا رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر