پابندی کے باوجود راولپنڈی میں بسنت،40سے زائد منچلے زخمی،سیکڑوں گرفتار

پابندی کے باوجود راولپنڈی میں بسنت،40سے زائد منچلے زخمی،سیکڑوں گرفتار

  



راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی پابندی کے باوجود راولپنڈی میں بسنت منائی گئی جس کے باعث مختلف حادثات میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پنجاب پولیس کی جانب سے پتنگ بازی روکنے کیلئے بھرپور مہم چلائی گئی تھی مگر اس کے باوجود منچلے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔ راولپنڈی کے تھانوں بنی، گنج منڈی، ریس کورس، سٹی اور رتہ امرال کی حدود میں پتنگ بازی کے دوران فائرنگ اور چھتیں گرنے جیسے واقعات میں ایک خاتون اور دو سالہ بچے سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہو ئے۔سی پی او راولپنڈی احسن یونس کے نوٹس لینے پر پولیس حرکت میں آئی جس کے بعد کارروائی کے نتیجے میں تین سو سے زائد پتنگ بازو ں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ سیکڑوں پتنگیں دھاتی ڈوریں اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے۔

پنڈی بسنت

مزید : صفحہ آخر