ٹینس سٹار اعصام الحق ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک

ٹینس سٹار اعصام الحق ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔قومی ٹینس سٹار اعصام الحق کا نکا ح چند روز قبل لاہور میں ہوا جس میں قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ اعصام الحق کے والد احتشام الحق قریشی نے نکاح کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے اعصام کا نکاح 19 فروری کو لاہور میں ہوا۔اعصام الحق کی زوجہ ثناء فیاض لاہور کے ایک بزنس مین محمد فیاض کی صاحبز ا د ی ہیں۔ اعصام الحق نکاح کی تقریب کے بعد فرانس چلے گئے ہیں جبکہ ان کی شادی کی تقریب آئندہ ماہ کے وسط میں ہوگی۔یاد رہے کہ اعصام الحق کی یہ دوسری شادی ہے، انہوں نے 2011ء میں فاہا مخدوم سے شادی کی تھی تاہم ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث چند ماہ بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔خیال رہے اعصام الحق نے گذشتہ دنوں ہی برطانوی کھلاڑی ڈومینک اینگلٹ کے ہمراہ نیویارک او پن کا ڈبلز ٹائٹل جیتا۔یہ پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق کا 18 واں جبکہ اینگلٹ کا 14 واں ڈبلز ٹائٹل تھا۔
اعصام الحق

مزید :

صفحہ آخر -