امریکہ بنا بنگلہ دیش سے اسمارٹ فونز کا خریدار،پہلی کھیپ برآمد کیلئے تیار

امریکہ بنا بنگلہ دیش سے اسمارٹ فونز کا خریدار،پہلی کھیپ برآمد کیلئے تیار

  



ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش کی ٹیکنالوجی کمپنی والٹن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی امریکہ کو اپنے اسمارٹ فونز برآمد کرنے کیلئے تیار ہے۔والٹن کے ایم ڈی ایس ایم منجورل عالم کا کہنا ہے کہ میڈ ان بنگلادیش کے ٹیگ کے اسمارٹ فونز برآمد کرنے کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ جدید خصوصیات کے حامل مقامی سطح پر بننے والے اسمارٹ فونز کے معیار نے خریداروں کی توجہ مبذول کرلی ہے۔اسمارٹ فونز کی پہلی کھیپ جس کی قیمت 100 سے 200 ڈالرز کے درمیان ہوگی، یکم مارچ 2020ء کو غازی پور سے والٹن ڈیجی ٹیک انڈسٹریز کے پلا نٹ سے برآمد کی جائے گی۔ ایم ڈی والٹن کمپنی کا کہنا ہے امریکی درآمد کنندگان نے چند ماہ قبل معاہدے پر دستخط کیے تھے اور ہم برآمد کرنے سے پہلے میعار کو مزید بہتر کر رہے ہیں۔ امریکہ کے بعد ہم اسمارٹ فونز کو یورپ، آسٹریلیا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔واضح رہے والٹن کمپنی کی بنیاد اکتوبر 2017 میں بنگلادیش میں رکھی گئی تھی گزشتہ سال کمپنی نے 12.2 لاکھ اسما ر ٹ فونز اور 41.7 لاکھ عام فونز فروخت کیے تھے۔والٹن کمپنی نا صرف اسمارٹ فونز بناتی ہے بلکہ یہ موبائل فونز کے دیگر آلات یعنی چارجر، بیٹری، ائیر فونز وغیرہ بھی بناتی ہے۔

بنگلہ دیش اسمارٹ فونز

مزید : صفحہ آخر