چین کے بعد جنوبی کوریا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

چین کے بعد جنوبی کوریا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

  



جیانگ سانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مزید نئے 229 کیسز سامنے آگئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد 433 ہوچکی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔حالیہ 229 کیسز میں سے زیادہ تر ان افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جو جنوبی کوریا کے صوبے جیانگ سانگ کے قصبے چیانگ ڈو کے ایک ذہنی امراض کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل سے 200 کلومیٹر پر موجود گومی نامی علاقے میں سام سنگ کمپنی کے ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کمپنی نے اپنا کام پیر تک کیلئے معطل کردیا ہے۔

جنوبی کوریا

مزید : صفحہ آخر