پہوٹا نے گردہ مافیا کی کمر توڑ دی، ڈاکٹر مرتضی حیدر

پہوٹا نے گردہ مافیا کی کمر توڑ دی، ڈاکٹر مرتضی حیدر

  



لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلا نٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر مرتضی حیدر نے کہا ہے کہ پہوٹا نے گردہ مافیا کی کمر توڑ دی ہے یہی وجہ ہے کہ اب گردہ مافیا پنجاب کے بجائے اپنی کاوروائیاں آزاد کشمیر اور دیگر صوبوں میں کر رہے ہیں،جس کی واضح مثال حراا عمر شریف ہے، مافیہ نے اس کے گردے کا ٹرانسپلانٹ پنجاب میں نہیں آزاد کشمیر میں کیا۔ روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مرتضی حیدر نے کہا کہ ڈاکٹر فواد ممتاز پہلے ہی اشتہاری ہے ہم اس کے خلاف ایک نہیں کئی مقدمات درج کرا چکے ہیں تاہم اسے پکڑنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے مانیٹرنگ کانظام مزید سخت کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان بھٹی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو گردہ مافیا کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر مرتضی حیدر

مزید : صفحہ آخر