کمسن بچیوں کی شادی‘ کیس کی سماعت 25فروری تک ملتوی

        کمسن بچیوں کی شادی‘ کیس کی سماعت 25فروری تک ملتوی

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کمسن بچیوں کی بڑی عمر کے افراد کے ساتھ شادی کرانے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

اور بچیوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی ہے۔اس موقع پر مدعی کے وکلاء سید مزمل شاہ بخاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئیاور دلائل دیے کہ ملزمان نے کمسن بچیوں کی نکاح نامہ میں ساز باز کرکے عمر زیادہ لکھوائی ہے، نکاح نامہ اور بچیوں کی پیدائش بارے یونین کونسل میں اندراج بھی نہیں ہے۔ب فارم بھی شادی کے ایک ناہ بعد بنوایا گیا۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزمان فدا حسین اور شہزاد نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس تھانہ کینٹ نے اس واقع پر 8 نامزد ملزمان سمیت 40 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جس میں الزام عائد کیا گیا کہ 45 سالہ فیصل کا 10 سالہ فائزہ سے،37 سال احسن کا 12 سالہ طیبہ سے نکاح ہوا تھا۔ملزمان نے کمسن بچیوں کی آواز اٹھانے پر میڈیا ٹیم پر بھی تشدد کیا تھا۔ملزمان کے خلاف چوری، قتل کی دھمکیوں اور چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر