وزیر اعظم نے سخت معاشی فیصلے کیے عوام کو فائدہ ہوگا:پرویز خٹک

  وزیر اعظم نے سخت معاشی فیصلے کیے عوام کو فائدہ ہوگا:پرویز خٹک

  



صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے لیکن ہمیں کوئی تجویز نہیں دیتی۔ وزیراعظم نے سخت معاشی فیصلے کیے لیکن عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے کچھ کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے آج مسائل ہے۔ ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔پرویزخٹک کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے لیکن ہمیں کوئی تجویز نہیں دیتی۔ اگر ان کے پاس کوئی اچھا راستہ تھا تو عوام ان کو مسترد نہ کرتی۔ عمران خان نے سخت فیصلے کئے لیکن اس سے مستقبل میں عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سخت فیصلے نہ کرتے تو معیشت اور بھی تباہ ہوجاتی، گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہم ادا کررہے ہیں، تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں 5 سال حکومت کی تو عوام نے ہمیں ووٹ دیکر پورے ملک کی حکومت دی۔ ملک پر تیس سال حکومت کرنے والے ہم پر تنقید کرتے ہیں۔محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غریب عوام کے لئے کوئی کام کرتا ہے تو یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ گزشتہ حکومتوں نے غریب عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، عمران خان سے جب بھی ملتا ہو وہ کہتے ہیں محمود خان صبح اٹھتے وقت عوام کا سوچا کرو۔

پرویز خٹک

مزید : صفحہ آخر