مانگا منڈی،دوستوں کی فائرنگ سے 3بچوں کا باپ جاں بحق

مانگا منڈی،دوستوں کی فائرنگ سے 3بچوں کا باپ جاں بحق

  



لاہور،مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،کرائم رپورٹر)مانگامنڈی میں قتل کی لرزا خیز واردات 32 سالہ شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے ہتھاڑ بھالوں کی جھگیاں میں تین بچوں کے باپ 32 سالہ عباس کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا، متوفی عباس کے بھائی کا کہنا ہے کہ سجاد اور وقار نامی شخص رات کو متوفی عباس کو گھر سے بلا کر اپنے ساتھ لے گئے اور ساری رات اپنے پاس حبس بے جا میں رکھا جب صبح چھان بین کرنے پر پتہ چلا کہ وقار اور سجاد نے عباس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیے ہیں اور متوفی کے بھائی کے بیان پر سجاد کو گرفتار بھی کر لیا ہے،علاوہ ازیں ستوکتلہ کے علاقہ سے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد،تفصیلات کے مطابق خالی پلاٹ میں 25سالہ نامعلوم نوجوان کی خون میں لت پت لاش پڑی دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے مطابق نوجوان کو سر میں اینٹوں وار سے قتل کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر