کالے یرقان کا حملہ‘ رحیم یار خان میں مزید 5افراد جاں بحق
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)کالے یرقان کے باعث مزید پانچ افراد ہسپتال میں دم توڑگئے تفصیل کیمطابق گزشتہ روز تحصیل خانپورکا رہائشی 75 سالہ احسان اللہ‘ چک15این پی کا65سالہ محمد نواز‘ دستگیر کالونی کا60سالہ عبدالخالق‘ دینوں شاہ کا45 سالہ حاجی احمد اورظاہرپیر کارہائشی40سالہ خان محمد کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
کیا جہاں طبی امداد کے باوجود پانچوں افرادافراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 4متاثرین جن میں گلشن اقبال کی رہائشی50سالہ شمیم بی بی‘ گھوٹکی کی60سالہ بسم اللہ مائی‘ احمدپورلمہ کا 50سالہ اللہ بخش اورفتح پورپنجابیاں کا43سالہ محمدرحمن کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حملہ