”آپریشن ردالفساد، مستقبل کے انسداد دہشتگردی آپر یشنز کیلئے رول ماڈل قرار

”آپریشن ردالفساد، مستقبل کے انسداد دہشتگردی آپر یشنز کیلئے رول ماڈل قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شروع کیے گئے پاک فوج کے آپریشن رد الفساد کے 3 سال مکمل ہونے پر اسے انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ’کامیاب ماڈل‘ قرار دیدیا۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق آپریشن رد الفساد کے 3 برس مکمل ہونے پر حکومتی عہدیدار نے کہاکہ ملک میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں، غیر ملکی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

سیاح پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، بین الاقوامی کھیلوں کی تقاریب منعقد ہورہی ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن بھی مکمل طور پر پاکستان میں ہی پہلی مرتبہ ہورہا ہے'۔حکام کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے جہاں برطانیہ اور امریکا نے حال ہی میں اپنی سفری ہدایات میں پاکستان کو بہتر قرار دیا جبکہ اقوام متحدہ نے سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسلام آباد کو اپنے اہلکاروں کے لیے فیملی اسٹیشن قراردیا اور برٹش ایئرویز نے بھی پاکستان کے لیے اپنی پرواز بحال کیں۔
آپریشن رد الفساد