محدودوسائل میں خواتین کو با اختیار کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے، میاں افتخار

  محدودوسائل میں خواتین کو با اختیار کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے، ...

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) راشد شہید دستکاری سنٹر پبی میں تقسیم اسناد پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں راشد شہید فاونڈیشن کے چیئرمین میاں افتخار حسین، بورڈ ڈائریکٹر تبسم شمس کتوزئی اور میاں محمد زبیر نے خصوصی شرکت کی۔ میاں افتخارحسین نے کورسز مکمل کرنے والے خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راشد شہید فاونڈیشن پچھلے آٹھ سالوں سے فلاحی شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے جس کا مقصد ایک خوشحال، پرامن، صحت مند اور ترقی یافتہ طبقے کو پروان چڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دستکاری سنٹر ضرورت مند خواتین اور بیواوں کو خودکفیل بنانے کی ایک ایسی کاوش ہے جو انکو ہنرمند بنانے کیساتھ ساتھ مالی طور پر بھی مستحکم کریگی۔تبسم شمس کتوزئی نے طلبات کے بنائی گئی مصنوعات میں دلچسپی لی اور کہا کہ یہاں سے فارغ ہونے والی لڑکیاں اپنے گھروں اور محلوں میں دوسری خواتین کوبھی یہ ہنر سکھائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو فائدہ پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ راشد شہید فاونڈیشن اپنے محدود وسائل میں عورتوں کوبااختیار کرنے کیلئے جو اقدامات کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ووکیشنل سنٹرز کو عام کرکے خواتین کو مالی طور پر خودکفیل بنانے میں اپنی ذمہ داری نبھائے اور جہاں پہلے سے دستکاری سنٹرز موجود ہیں اس میں وسائل مہیا کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر