ٹوپی محلہ مٹونہ دختر مختیار گل مسماۃ (س)کو زہر دیکر قتل کردیا گیا

  ٹوپی محلہ مٹونہ دختر مختیار گل مسماۃ (س)کو زہر دیکر قتل کردیا گیا

  



ٹوپی(نمائندہ خصوصی)ٹوپی محلہ مٹونہ دختر مختیار گل مسماۃ (س)کو زہر دیکر قتل کردیا گیا پولیس نے تفتیش کے بعد ان کے منگیترشاہد سمیت دو خواتین کو حراست میں لے لئے شواہد کے بعد قتل زہر کی گولی کھانے سے واقع ہوئی تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل شاہد ولد پرویز نے دوخواتین کی مدد سے اپنی منگیترمسماۃ (س) کو طاقت کی کیپسول کی بجائے زہر دیکر قتل کر دیاجس پر ڈی پی او صوابی عمران شاہدنے ڈی ایس پی ٹوپی افتحارخان کی قیادت میں اس کیس کا مکمل شفاف انداز می تحقیقات کرکے اصل حقائق اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ایف آئی ار درج کرلیاملزم شاہد ولد پرویز سمیت دوخواتین کوگرفتار کرلیاگیاشاہد کو پولیس کے حوالے کرکے ریمانڈ حاصل کیا جبکہ خواتین کو جوڈیشنل ریمانڈ پر صوابی جیل منتقل کر دیا ڈی ایس پی ٹوپی افتخار خان نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم نے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کیا تھا پولیس نے شواہد اکھٹا کرکے ملزم شاہد کو دو خواتین سمیت حراست میں لیکر عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا جب کہ دونوں خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر صوابی جوڈیشل لاک اپ بھیج دیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر